الیکشن کی تیاریاں مکمل، سامان پولنگ اسٹیشن پہنچا دیا گیا

Polling Station

Polling Station

انتخابات کے لئے 75 ہزار فوجی تعینات اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیمرے نصب کر دیئے گئے۔ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پچاس پچاس سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ پڑوسی ملکوں سے ملنے والی تمام سرحدیں سیل کر دی گئیں۔ملک بھر میں پولنگ کا انتخابی سامان فوج کی نگرانی میں ہر پولنگ اسٹیشن کے پریذائڈنگ افسر کے حوالے کر دیا گیا۔

فوج پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار پولنگ سٹیشنز پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج رات انتخابی سامان کی حفاظت کریں گے۔ حساس پولنگ سٹیشنز پر پچاس پچاس سیکورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ فوج انتخابی عمل کی فضائی نگرانی بھی کرے گی۔

عام انتخابات کے موقع پر پڑوسی ملکوں سے ملنے والی تمام سرحدیں سیل کر دی گئی ہیں جبکہ فوج کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا کہنا ہے کہ جعلی ووٹ ڈالنے کا دورگزر گیا، ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا ہے۔