اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہو سکتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات تنہا لڑے گی تاہم الیکشن کے بعد تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد پر غور کر سکتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا پاکستان کو عالمی سطح پرسازشوں اور مشکل صورتحال کا سامنا ہے، ضرورت اس امرکی ہے کہ پاکستان کی قیادت اندرونی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے مل کر دنیا کے تحفظات دور کرے اور پاکستان کا اجلا چہرہ پیش کرے۔