کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انتخابی دھاندلی کیس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد اب سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی کا خاتمہ کرکے ملک و قوم کے مفاد میں یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔
کیونکہ دہشتگردی کے علاوہ سیاسی محاذ آرائی ‘ دھرنوں ‘ ریاستی جبر و تشدد کی روایت اور ہڑتالوں نے بھی قومی معیشت کو بری طرح متاثر کرکے نہ صرف قومی پیداوار کو سبوتاژ کیا ہے بلکہ اس کی وجہ سے غربت ‘ مہنگائی اور بیروزگاری میں بھی اس تیزی سے اضافہ ہو اہے کہ عام آدمی کیلئے جینا مشکل ہے اور غریب آدمی خود کشی پر مجبور ہوچکا ہے۔
محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند ‘ شعبہ خواتین کی سربراہ میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ناز و دیگر نے تمام سیاسی جماعتوں ‘ قیادتوں ‘ سیاستدانوں اور جمہوری و عوامی قوتوں سے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں متحدو یکجا ہونے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے صرف پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کو آن بورڈ لینے کی بجائے پارلیمنٹ سے باہر کی جمہوری ‘ عوامی اور سیاسی قوتوں سے بھی مشاورت کی جائے اور انہیں بھی اعتماد میں لیا جائے۔