لاہور(جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پنجاب میں پارٹی شکست ذمہ داری تسلیم کرتے ہوئے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب بھر میں پیپلزپارٹی کی شکست پر پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی اور گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے مستعفی ہونے کے بعد میاں منظور احمد وٹو بھی صوبائی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
منظور وٹو بلاول بھٹو کو ایک خط بھی ارسا ل کر رہے ہیں جس میں پنجاب میں شکست کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا،منظور وٹو مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان آج شام پریس کانفرنس میں کریں گے۔