ضمنی انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری

Election

Election

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر کی 35 قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلیوں کی 24 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

پی پی 87 میانوالی سے تحریک انصاف کے ملک احمد خان بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

پی پی 296 راجن پور سے بھی تحریک انصاف کے امیدوار اویش دریشک بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

اویس دریشک تحریک انصاف کے امیدوار طارق دریشک کے بیٹے ہیں اور یہ نشست طارق دریشک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

این اے 131
جیو نیوز کو موصول ہونے والے پہلے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 131 میں مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق 6442 ووٹ لیکر آگے اور تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان 6179 ووٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 35
این اے 35 بنوں کے 29 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق تحریک انصاف کے نسیم علی شاہ 3510 ووٹ لیکر پہلے اور ایم ایم اے کے زاہد اکرم 3306 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 56

این اے 56 اٹک سے تحریک انصاف کے امیدوار کی چھوڑی ہوئی نشست پر مسلم لیگ ن کے ملک سہیل خان 58903 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ تحریک انصاف کے ملک خرم علی 39498 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 60
این اے 60 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے امیدوار اور شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق 29105 ووٹ لیکر پہلے نمبر اور مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک سجاد خان 28292 ووٹ لیکر پہلے دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 63
این اے 63 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان کے صاحبزادے بیرسٹر منصور حیات 30267 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے عقیل ملک 19461 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 65
این اے 65 چکوال دو کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین 98364 ووٹ لیکر الیکشن جیت گئے ہیں جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد یعقوب 34811 دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 69
این اے 69 گجرات سے ق لیگ کے چوہدری مونس الٰہی 10 ہزار 915 ووٹ لیکر آگے اور ن لیگ کے امیدوار عمران ظفر 3595 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 103

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 فیصل آباد میں 389 میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد سعد اللہ 4852 ووٹ لے کر پہلے اور ن لیگ کے علی گوہر خان 4694 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 124
این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 50437 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ تحریک انصاف کے غلام محی الدین 20477 دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 243
این اے 243 کراچی ایسٹ ٹو سے تحریک انصاف سے عالمگیر خان 5445 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے عامر چشتی 1831 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔