کراچی(جیوڈیسک)ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کراچی میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی جا رہی ہے،دھاندلی منصفانہ اور شفاف انتخابات کی نفی ہے۔ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔
کہ کراچی کے 75 فیصد پولنگ سٹیشنوں پر ووٹنگ کا عمل تین سے ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیرسے شروع کیا گیا۔بوگس ووٹنگ کے ذریعے متحدہ کا مینڈیٹ چرایا جا رہا ہے۔
پریس کانفرنس میں رضا ہارون اور نیبل گبول نے اپنے اپنے حلقوں میں پیش آنے والی شکایات کا ذکر کیا۔متحدہ کے قائد الطاف حسین نے بھی چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کو ٹیلی فون کر کے انتظامات پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔