اسلام آباد:( جیوڈیسک) اسلام آباد مسلم لیگ ق تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام ف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی شکایات الیکشن کمیشن میں پیش کر دیں۔
چودھری شجاعت حسین، مشاہد حسین سید، تحریک انصاف کے جہانگیر ترین اور جمعیت علما اسلام ف کے مولانا عطا الرحمان نے الیکشن کمیشن میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں ۔
جس میں دھاندلی کی تحریری شکایات پیش کی گئیں۔ میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جو کچھ ہوا ہے وہ رات گیارہ بجے میاں نواز شریف کی تقریر کے بعد ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وفاق پر منحصر ہے کہ وہ دو صوبوں میں مخالف حکومت برداشت کرے گا یا نہیں۔ مشاہد حسین نے کہا کہ انتخابات میں مکس مینڈیٹ آیا ہے۔ چاروں صوبوں میں مختلف حکومتیں بنیں گی۔