پشاور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران دھاندلی کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں ، بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی الیکشن کمیشن کے دامن پر بدنما داغ ہے۔
ان شکایات کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔تحصیل جمرود میں پارٹی کارکنوں اور علاقہ عمائدین سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
ان شکایات کا جائزہ لے کر اپنا موقف پیش کرینگے۔سراج الحق نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی شکایات بذات خود الیکشن کمیشن کے دامن پر بدنما داغ ہے۔اانہوں نےکہا کہ اسلام آباد کی پالیسیاں ملک کے عوام کیلئے سرطان کی حیثیت رکھتی ہیں ،کرپشن ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے۔