انتخابی دھاندلی، ہاشمی کے الزامات سنگین ہیں: جماعت اسلامی

Syed Waseem Akhtar

Syed Waseem Akhtar

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی اور جاوید ہاشمی کے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں۔ ان الزامات کی ایک خودمختار جوڈیشل کمیشن کے ذریعے آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

یوں محسوس ہوتا ہے کہ جمہوریت کے خلاف بہت بڑی سازش کی جارہی ہے جسے بے نقاب کیاجاناازحد ضروری ہے ۔طاہر القادری اور عمران خان اپنے کارکنوں کوسرکاری عمارتوں میں داخل ہونے اور توڑپھوڑ کرنے سے منع کریں۔قومی املاک کو نقصان پہنچا ناقابل قبول عمل نہیں۔ علاوہ ازیں میاں مقصود احمد، خلیق احمد بٹ اور عبدالعزیز عابد نے صحافیوں پر ہونے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافی برادری کے تحفظ کو یقینی بنائے کیونکہ آزادانہ صحافت ہی جمہوریت اور ملکی ترقی کی ضامن ہے۔

انھوں نے کہا کہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے پولیس کا صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہی نہیں بلکہ قابل گرفت بھی ہے تشدد کرنے والے ان اہل کاروں کے خلاف فی الفور تادیبی کارروائی کی جائے۔