بلوچستان (جیوڈیسک)نگران وزیراعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کا کوئی امکان نہیں۔ الیکشن کمیشن بوڑھا مگر بہت طاقتور ہے۔ نگران وزیراعلی بلوچستان نے کوئٹہ پریس کلب کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقتور الیکشن کمیشن ، مضبوط عدلیہ اور آزاد ذرائع کے ہوتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوسکتی۔ نواب غوث بخش باروزئی کا کہنا تھا کہ ان کی نیت صاف ہے اور وہ ملک و صوبہ میں امن اور ترقی کے خواہاں ہیں۔
حقیقت سب کو معلوم ہے جسے جھٹلانا نہیں چاہئیے۔ پاکستان بالخصوص بلوچستان زیادہ تکلیف میں ہے۔ انتخابات کی شفافیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔ نواب باروزئی نے کہا کہ نگران حکومت ریفری ہے۔
میرے پاس کسی کو نکالنے کا اختیار نہیں ریڈ کارڈ عوام کے پاس ہے جسے چاہے نکال سکتے ہیں۔ نگران وزیراعلی بلوچستان نے دبے الفاظ میں ذرائع سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بریکنگ نیوز میں احتیاط برتنی چاہئے بلوچستان محتاط رویوں کا متقاضی ہے غیر محتاط رویہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔