نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی ایک مقامی عدالت نے مودی کابینہ کے ایک مسلمان وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما مختار عباس نقوی کو2009 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنا دی۔
تاہم انہوں نے بعد ازاں ضمانت کرالی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ منیش کمار نے مختار عباس نقوی کے علاوہ بھی 17 افراد کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔
مختار عباس نقوی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کریں گے۔