جھنگ (بیورورپورٹ) جھنگ میں اپنے گروپ جن کی ٹوٹل تعداد ممبران یونین و پریس کلب 65 میں سے 30 کے قریب ہے کی جا نب سے سہ2016 کے الیکشن میں کا میاب ہونے والے صدر پریس کلب لیاقت انجم جنرل سیکرٹری پریس کلب خرم سعید و یو نین صدر ارشد خا ن اور جنرل سیکرٹری عد نان نور اور خزانچی رحم دین غوری کے علاوہ تمام نو منتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔
امید ظاہر کرتا ہوں کہ آپ آ ئین اور بالخصوص صحافت کی بقاکے حصول کی خا طر اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرتے ہوئے یونین و پریس کلب کے اُن تمام ممبران کا محاسبہ پہلی فرصت میں بلا تفریق کریں گے۔
جو عرصہ دراز سے صحافت کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور جو ضلع بدر ہو چکے ہیں ان خیالات کااظہار شیخ توصیف حسین نے اپنے گروپ کے ممبران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے ممبران کی رکنیت ذاتی مفاد کے حصول کی خا طر حلف کے بجائے صحافتی قابلیت پر کی جائے تو ہمارا گروپ ہر لحا ظ سے آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو پھر یہ تمھارا بس ایک دیوانے کا خواب ہو گا۔