بلدیاتی الیکشن اور تحصیل کلر کہار کی صورتحال

Election

Election

تحریر: ریاض احمد ملک

اس وقت پنجاب بھر میں بلدیاتی الیکشن کا بگل بج چکا ہے پنجاب کی طرح اس وقت ضلع چکوال میں بھی سیاسی میدانوں میں ہلچل مچ چکی ہے جو بڑی دلچسپ ہے ضلع چکوال میں کل کے حریف آج حلیف بننے کی تیاریاں کر رہے ہیں جبکہ کل کے حلیف آج مخالفت کی جانب بڑھنے کی تیاریاں کر رہے ہیں ضلع چکوال میں پانچ تحصیل کونسلیں بنائی گئی ہیں تحصیل کونسل چکوال تحصیل کونسل تلہ گنگ تحسصیل کونسل لاوہ تحصیل کونسل کلر کہار اور تحصیل کونسل چوآسیدنشاہ ضلع چکوال میں اس وقت مسلم لیگ ن مسلم لیگ ق پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہی مقابلہ ہو گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کل تک سردار گروپ ان سب کے مخالف تھا آج سردار غلام عباس مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں مسلم لیگ ن میں جنرل مجید ملک گروپ انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے بلا شبہ آج بھی اس گروپ کی کارکردگی نمایا ںہے اور سردار غلام عباس سونے پر سہاگے کا کام کر رہے ہیں مسلم لیگ ق میں عمار یاسر گروپ یا چوہدری پرویز الہیٰ گروپ بھی ضلع چکوال کی بڑی سیاسی طاقت بن چکے ہیں پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح ضلع چکوال کی کمزور پارٹی ہی کے طور پر سامنے ہے جبکہ پی ٹی آئی بھی اب ضلع میں ووٹ بنک رکھتی ہے میں یہاں یہ بات لکھ رہا ہوں کہ ضلع چکوال میں کبھی بھی نظریاتی پارٹیوں کے کارکن سامنے نہیں آئے اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ سیاسی پارٹیوں کے بڑوں نے کبھی کسی کارکن کو اہمیت نہیں دی ما سوائے پیپلز پارٹی کے مسلم لیگ ن کی بات کریں تو اس میں سابقہ ادوار میں میجر ر طاہر اقبال ملک تنویر اسلم سیتھی، چوہدری لیاقت علی خان موجودہ چوہدری حیدر سلطان ،ملک سلیم اقبال، ملک شہر یار کے علاوہ ٹمن گروپ کی حکومت رہی ہے یا ان کا راج رہا ہے یہاں کھبی بھی کسی بڑے نے کسی کارکن کا حال احوال جاننے کی کوشش نہیں کی۔

میں اس وقت کی بات کر رہا ہوں جب یہ برسر اقتدار رہے ہیں جس سے کارکن مایوس ہوئے اور یہ ان کی ناکامی کا سبب بنے مسلم لیگ ق کے تو کارکن شائد رہے ہی کم ہیں اب پی ٹی آئی کو دیکھیں شروع مین سوشل میڈیا پر اس پارٹی کے کارکن خوب گالی گلوچ چلاتے تھے اب شائد ان کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے خاموش ہو چکے ہیں میں تحصیل کونسل کلر کہار کا تذکرہ کروں اس تحصیل کونسل میں مسلم لیگ ن اور سردار غلام عباس کی سیاسی طاقت بلا شبہ سب سے زیادہ ہے اس تحصیل کونسل میں تحریک انصاف کے امیدوار بھی سامنے آئیں گے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدوار بھی سامنے ہوں گے میں یہ بات ایڈوانس بتا رہا ہوں کہ مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان رہیگا پی ٹی آئیکے امیدواروں کو حکومتی غلط پالیسیوں مہنگائی اور کریپشن کے EFFECTکا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ عوام اس وقت مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہے جس کا بھر پور فائدہ مسلم لیگ ن اٹھائے گی دوسری جانب ملک تنویر اسلم سیتھی جو اس وقت ایم پی اے بھی ہیں اپنے حلقے میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں۔

ان کا بہت بڑا ووٹ بنک بھی موجود ہے اس وقت میجر ر طاہر اقبال اور سردار غلام عباس کا ووٹ بنک سامنے رکھا جائے تو یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ تحصیل کلر کہار کونسل میں مسلم لیگ ن ونر بن سکے گے بحر حال یہ تو وقت ہی بتائے گا کیونکہ اقتدار پی ٹی آئی کے پاس ہے انتظامیہ کوئی رنگ بھی دیکھا سکتی ہے اب میں تحصیل کلر کہار کونسل کی صورتحال پر بات کروں تحصیل کونسل کا حلقہ چھ ویلج کونسلوں پر محیط ہے جن کی حلقہ بندیاں بھی عجیب ہی نہیں عجیب و غریب طریقے سے کی گئی ہیں ابVC69 کو دیکھیں اس میں کرولی، موضع وڑالہ، ملوٹ ،رکھ ملوٹ ، خیر پور ،چھوئی، کھوکھر بالا، رکھ بخشی والا، شمس آباد، تھوہا ہمایوں، کھائی کو شامل کیا گیا ہے جس میں ٹوٹل آبادی 20584ہےVC70موضع چک خوشی، کھنڈوعہ، بوچھال خورد، سردھی، رکھ سمبلی شمالی، میانی، اچنن، رکھ ملکانی، دہی، رنسیال، چک مصری ، مانک پور شامل ہیں اس میں ٹوٹل آبادی20702ظاہر کی گئی ہے VC71موضع گاہی، گفانوالہ، بوچھال کلاں ،مکھیال، بولہ شریف ،کلیجی شامل ہیں اس میں ٹوٹل آبادی 21703ظاہر کی گئی ہے VC72میں نورپور ، بھلیال، بھال، رکھ دند، رکھ نور پور، سرکلاں، لاپھی، ماٹن کلاں، ماٹن خورد ، سر خورد، دھرکنہ شامل ہیں ان کی ٹوٹل آبادی21002ظاہر ہے VC73میں جھامرہ کہوٹ وسنال بھسین پہاڑخان سیتھی رکھ ٹلیالہ شامل ہیں جن کی ٹوٹل آبادی ظاہر ہے VC74میرا ، تھر چک، ولانہ، بھٹی گجر، بھرپورگنگ،بھرپور aiadتھر چک رکھ، بھرپور کلاں، کلو،چک جھالا، رکھ ثمرکند، رکھ نگری غربی، اور منارہ ہے ٹوٹل آبادی 21715ظاہر کی گئی ہے۔

چونکہ حلقہ بندیوں کا عمل بھی کچھ عجیب ہے شائد ہمارے سیاستدانوں کو قبول بھی ہو یا نہ ہو عوام بھی پریشان ہیں اب ویلیج کونسلوں میں کون کون امیدوار سامنے آئے گا اس کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے بحرحال جوڑ توڑ جاری ہے جنازوں اور شادیوں میں سیاستدان نظر آنا شروع ہو گئے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں کوئی کام بھی عوام کے لئے نہ کیا اب گلیوں محلوں کی خستہ حال سڑکیں تعمیر کر رہی ہے اور ایک گلی پر تین امیدوار کام کرانے کے دعویدار ہیں جس سے پی ٹی آئی میں دھڑے بندیاں صاف جھلک رہی ہیں اب اگلے کالم میں باقی تحصیل کونسلوں کی صورتحال سامنے لائیں گے

Riaz Malik

Riaz Malik

تحریر: ریاض احمد ملک