الیکشن 2016 میدان آج سجے گا ضلع بھمبر کے تینوں حلقوں میں انتظامات مکمل

Election

Election

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) الیکشن 2016 میدان آج سجے گا ضلع بھمبر کے تینوں حلقوں میں انتظامات مکمل امیدواروں نے بھی بھرپور تیاری کر لی تینوں حلقوں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع عوام کی پرچی کی طاقت بڑے بڑوں کی قسمت کا فیصلہ کرے گی جیت کا سہرا کس کے ماتھے پر سجے گا آج فیصلہ ہو جائیگا ضلع ببھمبر کے تینوں حلقوںمیں پولنگ اسٹیشن قائم پولنگ کا سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں پر منتقل پولنگ عملہ بھی فوج کی نگرانی میں اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گیا ہے امن وامان کیلئے پولنگ اسٹیشنوںپر فوجی دستے تعینات فوج اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حلقوں میں گشت کرینگے تفصیلات کیمطابق آج الیکشن 2016 کا میدان سجے گا۔

الیکشن کی آمد کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے سیکورٹی اداروں کے بااہم تعاون سے ضلع بھمبرکے تینوں حلقوںمیں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیںپولنگ اسٹیشنوںپر پولنگ عملہ اور پولنگ کا سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوںپر پہنچا دیاگیا ہے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوجی دستے رات سے ہی تعینات کر دیے گئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کیلئے فوج ،پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے گشت کرینگے جبکہ ریسکیو 1122نے بھی بھمبر میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا ہے اس موقع پر ریسکیو1122کی اہلکاران کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں ضلع بھمبرکے تینوں امیدواروںنے لنگر لنگھوٹ کس لیے ہیں مختلف امیدواروں کے درمیان کانٹے دارجوڑ پڑنے کا امکان ہے جیت کا سہرا کس کے سر پر بندھے گا عوام کی پرچی آج فیصلہ سنا دے گی۔