الیکشن ٹریبونل نے پی کے 90 چترال کا نتیجہ معطل کر دیا

Election Tribunal

Election Tribunal

پشاور (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے پی کے 90 چترال کا نتیجہ معطل کر دیا۔ الیکشن کمیشن کو 12 ستمبر کو دوبارہ گنتی کے احکامات جاری۔ الیکشن ٹریبونل میں پی کے 90 چترال سے ہارنے والے امیدوار پیپلز پارٹی کے سردار حسین نے الیکشن ٹربیونل میں پٹیشن دائر کی تھی۔ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا۔

کہ نتیجے کے مطابق ہار کا فیصلہ کرنے والے ووٹوں کی تعداد انتہائی کم ہے لہذا یہاں دوبارہ گنتی کروائی جائے۔ واضح رہے کہ اس حلقے سے آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار غلام محمد 10848 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار حسین نے 10841 ووٹ حاصل کئے تھے۔ الیکشن ٹریبونل کے جج شاہ جی رحمان نے نتیجہ معطل کر کے الیکشن کمیشن کو 12 ستمبر کو دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کر دیئے۔