اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی سربراہی میں قائم پی ٹی آئی الیکشن ٹربیونل ختم کیا جا چکا ہے۔
تحریک انصاف میں دوبارہ تنظیمی الیکشن کے فیصلے کے بعد اسے تحلیل کر دیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی الیکشن ٹربیونل کو کوئی اتھارٹی نہیں کہ وہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنائے اور غیر مقبول کرے۔ تحلیل شدہ ٹربیونل کو پارٹی قیادت کے خلاف ایسے فیصلے کرنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔