اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن ٹربیونل کے عبوری فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔
عدالت عظمیٰ میں درخواستیں شیخ رشید، رضا حیات ہراج، محمد ریاض ملک اور افضل کھوکھر سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا عبوری حکم ہائیکورٹ کی سطح پر چیلنج نہیں ہو سکتا۔
عدالت عالیہ الیکشن ٹربیونل کے کسی بھی حکم کو کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں۔ الیکشن ٹربیونل کے حتمی فیصلے کیخلاف اپیل متعلقہ فورم پر ہی دائر ہو سکتی ہے۔