الیکشن ٹریبونل نے ممبر صوبائی اسمبلی گل زرین خان کی رکنیت معطل کر دی

Election Tribunal Abbottabad

Election Tribunal Abbottabad

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل ایبٹ آباد نے پی کے اٹھاون مانسہرہ سے جے یو آئی (ف) کے ممبر صوبائی اسمبلی گل زرین خان کی رکنیت معطل کر دی۔ الیکشن ٹریبونل نے خواتین کے بائیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ری پولنگ کا حکم دے دیا۔ درخواست اے این پی کے نمروز خان نے دائر کی تھی۔

خیبر پختو نخواہ اسمبلی کا حلقہ پی کے اٹھاون تورغر مانسہرہ سے جے یو آئی ف کے منتخب ایم پی اے گل زرین خان کی رکنیت الیکشن ٹریبونل ایبٹ آباد نے معطل کر دی اور نادرا رپورٹس پر اس حلقہ کے خواتین کے بائیس پولنگ اسٹیشنز پرووٹ پول نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کو دوبارہ ری پولنگ کا حکم دے دیا۔

الیکشن ٹریبونل میں درخواست مخالف امیدوار عوامی نیشنل پارٹی کے نمروز خان نے دائر کی تھی جس پر گزشتہ چند ماہ سے سماعت جاری تھی۔