الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 22 نوشہرو فیروز کے انتخاب کو کالعدم قرار دیدیا

Election

Election

کراچی (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 22 نوشہرو فیروز کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے سندھ کے حلقہ پی ایس 22 نوشہرو فیروز کے انتخاب کو کالعدم قراردیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا ہے، متعلقہ حلقے سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالستار راجپر عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے اوران کی کامیابی کو نیشنل پارٹی کے عارف مصطفیٰ جتوئی نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا، عارف جتوئی کی جانب سے عبدالستار راجپر پر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ دوبارہ الیکشن کا حکم دیا ہے۔