بہاولپور (جیوڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی رکن سلطان محمود کو نااہل قرار دیکر فوری طور پر حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔
قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 176 مظفر گڑھ سے مسلم لیگ(ن) کے سلطان محمود رکن منتخب ہوئے تھے جس کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں غلام مصطفی کھر نے پٹیشن داخل کی جس پر گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے سلطان محمود کو نااہل قرار دیدیا اور کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت قومی اسمبلی کے ممبر بننے کے اہل نہیں۔ الیکشن ٹربیونل نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم بھی دے دیا۔