پشاور (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل خیبر پختونخوا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 پر انتخابات کالعدم قرار دیدیئے۔
این اے 46 باڑہ برقمبرخیل سے آزاد امیدوار ناصر خان نے کامیابی حاصل کی تھی ، مخالف امیدوار حمید اللہ جان آفریدی نے ایم این اے ناصر خان پر انتخابات کے دوران دھاندلی کا الزام عائد کیا اور الیکشن ٹریبونل میں انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست جمع کرائی۔
الیکشن ٹریبونل نے الزام صحیح ثابت ہونے پر انتخابات کالعدم قرار دیئے ہیں اور اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔