الیکشن ٹریبونل پشاور نے حلقہ پی کے 8 پشاور سے منتخب ایم پی اے ارباب اکبر حیات کی رنراپ اقبال داوٴدزئی کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق دائردرخواست خارج کرنے کی استدعا خارج کر دی۔
الیکشن ٹریبونل پشاور کے جج شاہ جی رحمان نے حلقہ پی کے 8 پشاور سے کامیاب مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارباب اکبر حیات کی درخواست کی سماعت کی۔ جس میں ایم پی اے اکبر حیات خان نے ٹریبونل سے درخواست کی تھی کہ جے یو آئی (ف) کے رنر اپ امیدوار آصف اقبال داوٴدزئی کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں جعلی ووٹ بھگتانے کے خلاف اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے دائر درخواست خارج کی جائے۔
الیکشن ٹریبونل کے جج شاہ جی رحمان نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارباب اکبر حیات کی درخواست خارج کر دی۔