اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل لاہور نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔
قومی انتخابات میں سردار ایاز صادق سے حلقہ 122 میں شکست کھانے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھاندلی کی شکائت کی تھی الیکشن ٹریبونل نے سردار ایاز صادق کو نوٹس جاری کئے ہوئے تھے لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا جا رہا تھا جس پر الیکشن ٹربیونل لاہور نے کیس کی سماعت کے دوران پانچ ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔