الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں تین سے چھ ماہ تک توسیع کا فیصلہ

Election Commission Pakistan

Election Commission Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں تین سے چھ ماہ تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے الیکشن ٹربیونلز کے کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع کیلئے اخراجات کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام انتخابی ٹربیونلز کے کنٹریکٹ کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹربیونلز کی مدت میں تین سے چھ ماہ تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں توسیع کیلئے اخراجات کی منظوری دیدی ہے۔ مدت ختم ہوتے ہی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

الیکشن ٹربیونلز کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ ملک بھر کے الیکشن ٹربیونلز میں سو انتخابی عذرداریاں زیرالتوا ہیں۔