چکوال (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدرری نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں غیرمعمولی تاخیرسے آئین شکنی کی گئی ہے مگر اب سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات ہر صورت میں کرانے ہونگے۔
بلدیاتی انتخابات سے عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل ہونگے اورملک میں جمہوریت بھی مضبوط ہو گی۔
انھوں نے اتوار کو سینئر قانون دان جہانزیب ٹمن کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صولت مرزا مجرم ہے، اس پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔