مسلم لیگ (ن) حسب سابق لوکل باڈیز الیکشن میں تاریخ ساز فتح حاصل کرکے ملک بھر میں ترقیاتی انقلاب برپا کرے گی۔ ارشد رفیق
Posted on October 22, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : پاکستان مسلم لیگ (ن) حسب سابق لوکل باڈیز الیکشن میں تاریخ ساز فتح حاصل کرکے ملک بھر میں ترقیاتی انقلاب برپا کرے گی، پنجاب میں مسلم لیگ کے سابقہ ادوار میں ہونے والے ترقیاتی کام ابھی تک ایک درخشندہ مثال ہیں اور حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد بھی بنیادی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری و چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں ننے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے۔
میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے پروگرام متعارف کرائے ہیں جن سے غریب اور متوسط طبقہ کی مشکلات میںکمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف تمام تر مشکلات کے باوجود ملک میں امن اور سلامتی کیلئے کوشاں ہیں اور جمہوری نظام حکومت کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ایسے فیصلے کئے جا رہے ہیں جن سے عوام کو غربت اور مہنگائی سے چھٹکارا حاصل ہو سکے۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے خواتین کو متحرک کیا جا رہا ہے اور انتخابات میں عوام اپنے علاقوں کی تیز رفتار ترقی کیلئے ووٹ دیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com