لاہور(جیوڈیسک)لاہور پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور وٹو کا کہنا ہے کہ انتخابات شفاف نہیں ہوئیوسیع پیمانے پر دھاندلی کی گئی تاہم ملک کے وسیع تر مفاد میں انتخابی نتائج قبول کئے۔
بلاول ہاوس لاہور کے باہر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو دھاندلی کی شکایات کا نوٹس ضرور لینا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ لائحہ عمل تیار کر کے اگلے انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں گے،صدر آصف زرداری نے بھی ورکروں کی شکایات دور کرنے اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔