لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں جنرل الیکشن مئی میں منعقد ہوں گے۔ اس حوالے سے دارالحکومت لندن سمیت برطانیہ بھر میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
دونوں بڑی سیاسی پارٹیاں لیبر پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے۔ سنٹرل لندن میں لیبر پارٹی کے مسلمان رکن پارلیمنٹ صادق خان کی طرف سے گالا ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ تھے۔
پروگرام میں بڑی تعداد میں مسلم کمیونٹی کے راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ لیبر پارٹی برطانیہ میں بسنے والے لوگوں کے مساوی حقوق کی حامی ہے۔
پاکستانی کمیونٹی کا پہلے الیکشنز کی طرح حالیہ الیکشن میں اہم کردار ہو گا۔