لاہور (جیوڈیسک) بھارتی جنتاپارٹی کے رہنما اور ماضی کے معروف اداکار شتروگھن سنہانے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو مستحکم ہونگے تو اس خطے میں امن قائم ہوگا، دونوں ملکوں کو ترقی کی سیڑھی پر قدم رکھنے کیلیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
حالیہ انتخابات میں کامیابی ملی تو ہم مل کرنفرت کی دیواروں کو گرانے اوردوستی کی فضاء کوپروان چڑھائیں گے۔ شتروگھن سنہانے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہ انتخابی مہم میں میری پارٹی اور عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔