الیکشن کا ہرگز بائی کاٹ نہیں کرینگے ،جمہوریت مضبوط بنائینگے،فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

لاہور(جیوڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ متحدہ الیکشن کا ہرگز بائی کاٹ نہیں کریگی، کراچی میں تین بڑی جماعتوں کیخلاف دہشت گردی کے واقعات کا الیکشن کمیشن ، نگران حکومت اور فوج کو نوٹس لینا چاہیے۔

لاہور میں ایف پی سی سی کی تقریب میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا اور کرنا چاہتی ہے،ایم کیو ایم پر بھتے کی سیاست کے الزام کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین ایم کیو ایم کیخلاف پراپیگنڈے کی سیاست کر رہے ہیں۔

لیکن متحدہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد معاشی اصلاحات پر قومی ایجنڈے کی تشکیل انتہائی ضروری ہے ، ایک وقت آئے گا کہ بڑے ڈیموں کیلئے بھی اتفاق رائے پیدا کر لیں گے ، تمام پاور پلانٹس کو بھی کوئلے پر منتقل کرنا ہو گا،۔فاروق ستار نے کہا کہ نئی حکومت کو ٹیکس نظام کی اصلاح کرنا ہو گی۔