2015 ء الیکشن کا سال نہیں، امیر جماعت اسلامی

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 2015ء الیکشن کا سال نہیں، حکومت کو مدت پوری کرنے دیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں مختلف جماعتوں کی حکومتیں ہیں مدت پوری ہونے پر عوام ان کا حساب خود کر دے گی۔

وہ نہیں چاہتے کہ حکومت شہید کہلائے۔ جمہوریت کے لئے الیکشن اور بیلٹ باکس بہترین راستہ ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کے لئے کے پی کے میں دریاؤں پر 30 ڈیم بن سکتے ہیں، کالاباغ ڈیم کے لئے وفاقی حکومت نے کبھی سنجیدہ گفتگو نہیں کی۔