اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی شکایات پر سماعت کیلیے ہدایت جاری کر دیں۔ الیکشن ٹربیونلز کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسلام آباد الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق کسی فریق کو سات روز سے زیادہ التوا نہیں مل سکے گا۔
کسی بھی فریق کو التوا کے حصول کے لیے رقم ادا کرنی ہو گی۔ الیکشن ٹربیونلز کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کیس ملتوی کرنے پر ٹربیونل کو اسکی ٹھوس وجہ بتانا ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام ٹربیونلز سماعت ایک سو بیس روز میں مکمل کریں۔