پی ایس 11 ضمنی الیکشن: پولنگ جاری، پی پی اور جی ڈی اے میں سخت مقابلہ متوقع

Election

Election

لاڑکانہ (اصل میڈیا ڈیسک) پی ایس 11 لاڑکانہ ٹو میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو کا جی ڈی اے کے معظم علی خان میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

پی ایس گیارہ لاڑکانہ میں انتخابی دنگل سج گیا، ایک لاکھ باون ہزار چھ سو چودہ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ 20 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس اور 50 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

یاد رہے جی ڈی اے کے معظم علی عباسی کی جانب سے اثاثے چھپانے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔