اسلام آباد(جیوڈیسک)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں تمام فیصلے پنجاب سے تعلق رکھنے والا ممبر کر رہا ہے۔ کوئی ہم سے الیکشن چھین نہیں سکتا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کے راستے میں جو روڑے اٹکاے جا رہے ہیں انھیں عبور کریں گے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کی بنیاد پر ان انتخابات میں بھی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔ اقتدار میں آ کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں کی مدد جاری رکھیں گے۔