فیصل آباد : پیپلزپارٹی سٹی کے نائب صدر رانا گلزار نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری حقیقی نوجوان لیڈر ہیں 30 نومبر کو یوم تاسیس کے موقع پر عظیم الشان اجتماع کر کے ثابت کر دینگے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کا قلعہ ہے فیصل آباد سے ہزاروں کارکنان کا قافلہ سٹی صدر رانا مشتاق خاں کی قیادت میں لاہور روانہ ہو گا اور اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور استقبال کری ںگے انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کا دن ہمارے لیے تجدید عہد کادن ہے ہم شہید بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے افکار کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ موجودہ حکومت دہشت گردی ‘ لاقانونیت ‘ بیروزگاری’ مہنگائی ‘ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ’جیسے چیلنجز پر قابوپانے میں ناکام رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے غیر سیاسی رویئے ی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹائون پیش آیا جس میں درجنوں جانوں کا ضیاع ہوا۔ پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام کے لیے پارلیمنٹ کے ساتھ ہے۔