ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو زبردست نقصان

Narendra Modi

Narendra Modi

بھارت (جیوڈیسک) بھارت کی تین لوک سبھا اور مختلف ریاستوں میں 33 خالی اسبملی کی نشستوں کے انتخابات میں بی جے پی کو زبردست دھچکا لگا ہے۔

اتر پردیش میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں 11 میں سے صرف تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کر سکیں جبکہ 8 سیٹیں ملائم سنگھ یادو کی سماجوادی پارٹی کو گئی ہیں۔ یہاں بی جے پی نے ووٹروں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کے لیے زبردست مہم چلا رکھی تھی۔

بی جے پی کو سب سے بڑا نفسیاتی دھچکا گجرات میں لگا ہے جہاں اسے نو اسمبلی سیٹوں میں سے صرف چھ پر کامیابی ملی۔ تین سیٹیں کانگریس کو گئی ہیں ۔ پہلے یہ سبھی سیٹیں بی جے پی کے قبضے میں تھیں۔

اسی طرح راجستھان میں بھی کانگریس نے اسمبلی کی چار نشتوں میں سے تین پر کامیابی حاصل کی اور بی جے پی کو محض ایک سیٹ ملی۔ اس سے پہلے یہ سبھی چار سیٹیں بی جے پی کے پاس تھیں۔

بی جے پی کو مغربی بنگال میں پہلی بار اسمبلی انتخابت میں کامیابی ملی ہے جہاں اس نے بشیر ہاٹ دکشن کی سیٹ جیت لی ہے۔