جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کہتے ہیں کہ انتخابات میں مصالحہ تو لگا ہے لیکن اس کے نتیجہ میں جنہیں جتانا تھا وہ زیادہ جیت گئے اور جنہیں ہرانا تھا وہ زیادہ ہار گئے۔
زرائع سے بات چیت کرتے ہوئے سید منور حسن نے واضح کیا کہ انتخابات میں الیکشن کمیشن اندھے بہرے کی حیثیت سے کام کرتا نظر آیا۔ انہوں نے کہا کہ سکروٹنی سے نتائج تک کا عمل مذاق بنا رہا۔ چیف جسٹس کی بے رحم اسکروٹنی نجانے کہاں رہ گئی۔
پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے منور حسن نیکہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر اور پانی سمیت سنجیدہ ایشوزپر بات ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈرون کا مسئلہ عالمی برادری کے سامنے پیش کرے۔