قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی اڑتیس نشتوں پر ضمنی انتخابات عید کے بعد ہوں گے۔ شیڈول پچیس جون کو جاری کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات عیدالفطر کے بعد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کا شیڈول پچیس جون کو جاری کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کی سولہ اور صوبائی اسمبلیوں کی بائیس نشستوں پر امیدواروں کے ایک زائد نشستیں جیتنے اور بعض علاقوں میں امن امان کی مخدوش صورتحال کے باعث الیکشن ملتوی کئے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے ووٹ کے اندراج کی اجازت دے دی ہے۔ انتخابی شیڈول کے اعلان سے پہلے نئے ووٹرز اندراج کراسکتے ہیں۔