اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات والے حلقوں میں سیلاب کی صورتحال اور متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ملک بھر کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 42 حلقوں میں ضمنی انتخاب 22 اگست کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کوہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست مرتب کر یں اور جہاں ضروری ہو پولنگ اسکیم میں تبدیلی کی جائے۔