الیکشن کمیشن کی ہدایت پر خیبر پختونخوا پولیس میں تبادلے

Election Commission

Election Commission

پشاور(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا پولیس میں دو سو سے زیادہ افسران کی تبادلے کر دئے گئے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خوا کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر آئی جی پی خیبر پختون خوا سمیت ، 3 ایڈیشنل آئی جیز، 7 ڈی آئی جیز اور 13 ایس پیز کے تبادلے کئے گئے ہیں۔

اسی طرح 13 ایس پیز ، 48 ڈی ایس پیز اور85 ایس ایچ اوز تبدیل کئے گئے۔ تبادلوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔