الیکشن کمیشن کی مدد کے لیئے بینک آج کھلے رہیں گے

State Bank Of Pakistan

State Bank Of Pakistan

اسٹیٹ بینک نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایسے تمام بینکس جنہوں نے قرضے جاری کئے ہیں وہ آج صبح آٹھ سے رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامئے کے مطابق جن امیدواروں نے واجب الادا قرضے ادا نہیں کئے وہ آج رات بارہ بجے تک قرضے ادا کرکے اپنے نام قرض نادہندگان کے فہرست نکلوا سکتے ہیں۔ مرکزی بینک نے الیکشن کمیشن کو قرض نا دہندگان کی جو فہرست فراہم کی تھی وہ اٹھائیس فروری تک اپ ڈیٹ ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا ہے کہ جن امیدوارں کو ان کے بینکوں نے کلیرنس سرٹیفیکیٹ جاری کردیے ہیں، ان کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ملنی چاہیے۔