اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نواز شریف پر ذاتی تنقید کا نوٹس لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن منگل کے روز اجلاس میں عمران خان کی بہاولپورمیں تقریرکے متن کاجائزہ لے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی تنقید کے بارے میں تنبیہ کرتے ہو ئے کہا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جا ئے گی۔