الیکشن کمیشن کا وزیرداخلہ کے بیان پرتحفظات

ECP

ECP

نگراں وزیرداخلہ نے نواز شریف کو بڑا لیڈر قرار دے دیا۔ یہ بیان انہیں اتنا مہنگا پڑ ا کہ سیاسی جماعتوں کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی ان پر تحفظات ظاہر کر دیئے ۔

نگران وزیر داخلہ ملک حیبیب نے اے آر وائی کو خصوصی انٹرویو میں نواز شریف کو بڑا لیڈر قرار دیا تھا۔ ساتھ ہی ملک حبیب نے یہ بھی کہا کہ ان کی ن لیگ سے وابستگی ہے۔ وہ ن لیگ کے امیدوار۔شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ملک حبیب کے اس انٹرویو سے ملک میں سیاسی بھونچال آ گیا ۔ پہلے ن لیگ کی حریف جماعتوں نے ان پر تحفظات ظاہر کیے ، اب الیکشن کمیشن بھی حرکت میں آ گیا ۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسوکوچٹھی لکھی دی ۔ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ متنازعہ بیان کا نوٹس لیا جائے اور ارکان کے غیر جانبدارانہ کردار کو یقینی بنایا جائے ، سیکریٹری الیکشن نے واضح کیا کہ نگراں حکومت کا کام ملک میں غیر جانبدارنہ انتخابات کا انعقاد ہے، متنازعہ بیانات سے ماحول خراب ہوتا ہے۔