الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز کو بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو ہدایات جاری کر دیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ہر کنٹونمنٹ کا انتظامی افسر وارڈز کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ تیار کرے گا۔
ہدایات کے مطابق اس بارے میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز لی جائیں اور یہ تجاویز ذرائع پر بھی مشتہر کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن نے کینٹ بورڈز سے کہا ہے کہ پندرہ روز میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات موصول کئے جائیں اور یہ اعتراضات کینٹ بورڈ انتظامی افسر خود سنے اور تمام عمل میں پیش رفت کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔