کراچی(جیوڈیسک)کراچی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر جان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے بنائے گئے قوانین پرعمل درآمدنہیں کرواپارہی، ایک صوبے کوچھوڑکرباقی کسی صوبے میں انتخابی مہم نہیں چل رہی۔
ان تما م تر حالات و واقعات کے با وجود عوامی نیشنل پارٹی ہرصورت انتخابات میں حصہ لیگی،بشیرجان نے یہ بات کراچی پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی،اس موقع پر ان کے ساتھ پیپلز پارٹی کے تاج حیدر،وقار مہدی،متحدہ کے حیدر عباس اور رضا ہارون بھی موجود تھے۔
بشیر جان نے کہا کہ کراچی میں بعض لوگوں کوکچھ بھی کرنیکی اجازت دی گئی ہے، جبکہ دیگر لوگوں کو انتخابی مہم کی بھی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی انتخابات میں ہرصورت میں حصہ لیں گے،کسی صورت میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔