اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ان مٹ سیاہی کی تیاری کے لئے 45کروڑ روپے کی ادائیگیاں کر دی ہیں،پر نٹنگ کارپرویشن کے ایم ڈی کو ہدایت کی ہے کہ بیلٹ پیپرز کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے،الیکشن کمیشن کے ارکان نے اسلام آباد میں پرنٹنگ کارپوریشن کے دفتر کا دورہ کیا اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے عمل کا جائزہ لیا۔
ایم ڈی پرنٹنگ کارپریشن نے کمیشن ارکان کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق بریفنگ دی، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پرنٹنگ کارپوریشن کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لئے 30 کروڑ اور پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کو ان مٹ سیاسی کی تیاری کے لئے 15 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی ایس آئی آر نے ابھی تک ان مٹ سیاہی کی تیاری کا عمل شروع نہیں کیا اور اس حوالے سے ٹینڈرزا بھی تک جاری نہیں کئے جاسکے۔