الیکشن کمیشن کے باقی ممبران بھی مستعفی ہوں، سردار لطیف کھوسہ

Sardar Latif Khosa

Sardar Latif Khosa

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے باقی ممبران بھی مستعفی ہوں کیونکہ وہ شفاف انتخابات کروانے میں ناکام ہوئے۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف گیارہ مئی بلکہ صدارتی انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو اپنے ووٹرز کے ساتھ رابطہ کرنے کے یکساں مواقع فراہم نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن کو شیڈول تبدیل کرنا سپریم کورٹ کااختیار نہیں۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کو سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس ملنا سیاست دانوں کے لمحہ فکریہ ہے، اس سے قبل پیپلز پارٹی کے دو وزرا اعظم کو گھر بھجوایا جا چکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے موجودہ حکومت کو دو ماہ ہوچکے ہیں لیکن انتخابی مہم میں ن لیگ کی جانب سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا۔