اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن،سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور بلوچستان اسمبلی میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ن سرفہرست ہیں،الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حتمی نتائج جاری کردیئے،بلوچستان اسمبلی میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ن 9،9 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں 8 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔
نیشنل پارٹی کی 7 اور جے یو آئی ف بلوچستان اسمبلی میں 6 نشستیں حاصل کیں۔بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ ق نے 5 اور بی این پی نے 2 نشستیں حاصل کیں، جبکہ اے این پی بلوچستان اسمبلی میں ایک ہی نشست حاصل کرسکی اور ایم کیو ایم اور تحریک انصاف بلوچستان اسمبلی میں کوئی نشست حاصل نہ کرسکیں، الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں 214 نشستوں کے ساتھ مسلم لیگ ن سرفہرست ہے۔
تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں 19 نشستیں حاصل کیں،،40 آزاد امیدوار بھی پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے، پنجاب اسمبلی کے 22 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں پر انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔
سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی 63 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،جبکہ ایم کیو ایم کی سندھ اسمبلی میں 37 نشستیں ہوگئی ہیں۔سندھ اسمبلی کی 9 نشستوں پر انتخابی نتائج کا انتظار ہے۔الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے 259 حلقوں کے نتائج کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے جبکہ 10 حلقوں کا نتیجہ آنا باقی ہے۔