اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ذاتی تنقید سے روک دیا، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کسی شخص پر ذاتی تنقید ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، کسی پر ذاتی تنقید کرنے والے کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
صدر زرداری کے خط کے2دن بعدالیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو تنبیہ سامنے آئی ہے۔ واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا تھا۔
مخالفین صدر کی ذات کو جلسوں میں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور وہ جواب نہیں دے سکتے۔دریں اثنا الیکشن کمیشن نے اپنے ایک اعلامیئے میں کراچی بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے۔