لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صدر کے انتخاب کی تاریخ تبدیل نہیں کر سکتا، لاہور میں ذرائع سے گفت گو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کا تعلق پنجاب سے ہے۔
رضا ربانی کو اس لیے نامزد کیا کہ ان کا تعلق چھوٹے صوبے سے ہے جبکہ ان پر کرپشن کا بھی کوئی الزام نہیں، اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کو رضا ربانی کی حمایت کیلئے قائل کریں گے۔